میرا کیریئر شاہد آفریدی نے تباہ کیا، دانش کنیریا
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم شاہد خان آفریدی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بوم بوم ہمیشہ میرے خلاف رہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہد آفریدی نے میرا کیریئر تباہ کیا ہے۔
سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ ایک ہی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اور ون ڈے کرکٹ میں بھی شاہد آفریدی نے ہمیشہ ہی میری مخالفت کی۔
-39 سالہ دانش کنیریا نے یہ بھی الزام لگایا کہ آفریدی کی وجہ سے محدود اوورز فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کرسکا، اگر شاہد آفریدی نہیں ہوتے تو وہ 18 سے کہیں زیادہ ایک روزہ میچز کھیلے ہوتے۔
کنیریا کا کہنا ہے کہ جب ہم ڈپارٹمنٹ کرکٹ کھیلتے تھے تو تب وہ کپتان تھے اور مجھے ہمیشہ ٹیم سے باہر رکھتے تھے، وہ بے وجہ مجھے ٹیم سے باہر رکھتے اور غلط برتاؤ کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص ہمیشہ آپ کے خلاف ہو تو ایسی حالت میں مذہب کے علاوہ اور کیا وجہ ہوسکتی ہے۔
Comments are closed on this story.